درگئی میں گھر کے اندر فائرنگ، چار افراد جاں بحق

ملاکنڈ (سٹاف رپورٹ ) ضلع ملاکنڈ کے علاقہ درگئی میں بیٹے نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنی ماں، بھائی،بیوی اور بھتیجی کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔

علاقہ سورن ورتیر درگئی میں ایف سی سے ریٹائر اہلکار فاتح علی نے گھر میں معمولی تکرار پر بندوق اُٹھائی اور فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں اس کا بھائی نیک علی خان ، ماں ،بیوی اور بھتیجی جاں بحق ہو گئی۔

مقامی لوگوں نے چار لاشوں کو درگئی اسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا،وہ وردات کے بعد نزدیکی پہاڑی میں رپوش ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں سرچ آپریشن میں مصروف ہے۔

ملزم کے خلاف پولیس اسٹیشن درگئی میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button