آج کی خبریںسوات کی خبریں

بریکوٹ، رکشہ ڈرائیور کا13 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  سوات کے علاقہ بریکوٹ میں رکشہ ڈرائیور نے تیرہ سالہ لڑکے  کو ذیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ میں  رکشہ ڈرائیور نے 13سالہ لڑکے کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ لڑکا مصطفی اپنے والد کے ہمراہ پولیس اسٹیشن پہنچ گیا جہاں انہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ بریکوٹ بازار میں سودا لینے آیا تھا جہاں ملزم حیات محمد اُسے ورغلا کر ناواگئی لے گیا اور اپنے دوست کی بیٹھک میں زبردستی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button