سوات: پابندی کے باوجود سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ٹرانسپورٹ پر پابندی اوردفعہ 144 کے باوجود بالائی علاقوں میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق سوات میں پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی اور ضلع بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد سیاحوں کی آمد پر پابندی لگا دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود پرائیویٹ گاڑیوں میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاحوں نے سوات کا رخ کرلیا ہے اور انہوں نے بالائی علاقوں میں ڈھیرے ڈال دئے ہیں۔کالام،بحرین،مدین اور دیگر سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی موج مستیاں جاری ہے جبکہ انتظامیہ نے چھپ سادھ لی ہے ۔ عوام کی جانب سے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button