بر سوات خوازہ خیلہ: آن لائن فراڈ میں ملوث 5 رکنی بین الاضلاعی گروہ گرفتار، ایک لاکھ روپے اور گاڑی برآمد

بر سوات: تھانہ خوازہ خیلہ پولیس نے آن لائن فراڈ کے مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ رکنی بین الاضلاعی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے فراڈ کے ذریعے حاصل کی گئی ایک لاکھ روپے کی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والی ایک کرولا کار بھی برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق ڈی پی او بر سوات مشتاق احمد کے نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ محمد ایاز خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان میں منصور علی ولد عامر علی، فراز انور ولد فاروق انور، محمد ابراہیم ولد دلبر خان، محمد یاسین ولد اختر علی، ساکنان ضلع نوشہرہ، جبکہ گل آیاز ولد عبداللہ جان سکنہ پشاور شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مقدمے کے دیگر پہلوؤں کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



