خاتون پولیس اہلکار کو قتل کرنے والا اُس کا سابقہ شوہر گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں خاتون پولیس اہلکار کو قتل کرنے والا اُس کا شوہر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں لیڈی کانسٹیبل بخت عزت کو اُس کے سابقہ شوہر پیر جان ولد خیبرے سکنہ عثمان آباد بارامہ نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ، پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے تھے کہ گزشتہ روز ملزم پیر جان کو گرفتار کرلیا گیا اور اُس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی گئی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button