خوازہ خیلہ میں ٹریفک حادثہ، ایک جاں بحق،تین افراد زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں ٹرک اور موٹر کا ر میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس سٹیشن خوازہ خیلہ کے مطابق گاوں شالپین کے ایک خاندان کے لوگ گھر جا رہے تھے کہ گاوں بابو کے مقام پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر کار میں سوار محبوب احمد ساکن شالپین خوازہ خیلہ موقع پر جاں بحق اور اسرار الحق، ان کی زوجہ اور مسماۃ (م) شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد طبی امداد کیلئے خوازہ خیلہ سول ہسپتال منتقل کر دئے گئے ہیں۔پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف رپورٹ درج کرکے اُسے گرفتار کرلیا ہے

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button