آج کی خبریںسوات کی خبریں

خوازہ خیلہ: نامعلوم افراد نے ایک مقامی شخص کے اصطبل کو لگا دی، پانچ بھینسیں جل کر راکھ ہو گئیں

خوازہ خیلہ: علاقے بہار میں نامعلوم افراد نے ایک مقامی شخص داؤد کے اصطبل کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں پانچ بھینسیں جل کر راکھ ہو گئیں اور مالک کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

واقعے کے بعد مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوشش کی، تاہم بھینسوں کو بچانے میں ناکام رہے۔ متاثرہ شخص نے واقعے کی رپورٹ مقامی چوکی میں درج کروا دی ہے، جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے اور جلد ہی اس بارے میں تفصیلی رپورٹ سامنے آئے گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button