دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے پنجاب کے نوجوان کی لاش نکال لی گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔13جولائی 2017ء )دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے پنجاب کے نوجوان کی لاش خوازہ خیلہ کے مقام پر دریائے سوات سے نکال لی گئی،تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے، گزشتہ روز پنجاب کے علاقے راجن پور سے تعلق رکھنے والا نوجوان محمد کامران ولد صوبہ ساکن راجن پور بحرین کے مقام پر دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا جس کی تلاش جاری تھی ، دوسرے دن نوجوان کی لاش خوازہ خیلہ کے مقام پر دریائے سوات سے نکالی گئی، پولیس نے پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی جو اسے تدفین کے لئے آبائی علاقے لے گئے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button