دیر لوئر: شگوکس کے مقام پر فلائنگ کوچ حادثے کا شکار، خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی

دیر لوئر: شگوکس کے مقام پر ایک فلائنگ کوچ حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایمبولینسز کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

Show More
Back to top button