رحیم آباد میں کم عمر بچے سے زیادتی کا الزام، مدرسے کا قاری گرفتار

سوات: تھانہ رحیم آباد پولیس نے کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کے الزام میں قاری عبدالرؤف ولد ظاہر شاہ، سکنہ اپر دیر، کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان سوات پولیس کے مطابق متاثرہ بچے نے اپنے چچا کے ہمراہ تھانہ رحیم آباد میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ ملزم نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے نوٹس پر ایس ایچ او رحیم آباد زاہد اللہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر اپنے مدرسے کے شاگرد کو برتن لے جانے کے بہانے کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

Show More
Back to top button