زمین کے تنازع پر فائرنگ، باپ بیٹا اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

سوات: سیدو شریف کے علاقے بٹورہ میاں بابا میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک فریق سے باپ بیٹا جبکہ دوسرے فریق سے ایک خاتون فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے۔
پولیس کے مطابق تینوں جاں بحق افراد کی میتیں سیدو شریف ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جہاں پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے۔
پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔



