سوات، روح الامین لالا نے پیپلز پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کے سابقہ جنرل سیکرٹری معروف سیاسی اور سماجی شخصیت روح الامین لالا نے پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی اور سیاست سے عارضی طور پر کنارہ کشی کاا علان کردیا، انہوں نے کہا کہ اپنے فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری رکھیں گے مگر سیاست سے کسی قسم کا تعلق نہیں رکھیں گے، ہمارا بڑا خاندان ہے کسی پر کسی قسم کا پابندی نہیں ہر ایک اپنا پلیٹ فارم سے سیاست کرسکتے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزسوات پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فضل ہادی اور احمد اسلام بھی موجود تھے، انہوں نے انتہائی افسردگی اور غم کے ساتھ پیپلز پارٹی کا تیر والا بھیج اتار تے ہوئے کہا کہ اپ لوگوں کو اندازہ نہیں ہے کہ اس بھیج اتر نے سے میرے دل پر کیا گزر رہے ہیں، جوانی سے لیکر بڑھاپے تک پارٹی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا، پارٹی کی مفاد کے خاطر پارٹی کے اندر چھوٹے سے لیکر بڑے تک اور دوسرے پارٹیوں کے عہدیداروں کے انکھوں میں انکھیں ڈال کر پارٹی اور کارکنوں کے حقوق کے جنگ لڑی ہے، اس سلسلے میں میں پارٹی کے قائدین سے لیکر کارکن اور دوسرے پارٹیوں کے عہدیداروں اور دوستوں سے معذرت کرتا ہوں کہ میرے بیانات اورتقاریر سے اگر کسی کا دل آزاری ہوئی ہوں تو ہوسکے مجھے معاف کریں، میں ایک بار پھر کہتا ہوں کہ اپ لوگوں کو اندازہ نہیں کہ پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر عارضی طور پر سیاست سے کنارہ کشی میرے لئے زہر کا گٹھ پینے کی برابر ہے۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ میرے جدوجہد ہے کہ پارٹی یا دوسرے عوامی عہدے کے بغیر بھی عوام کی خدمت کرونگا اور اپ سب لوگوں کو دکھادونگا کہ عوام کی خدمت کس طرح کی جاتی ہے میں ان دوستوں کا انتہائی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہر وقت میرے اواز پر لبیک کہہ کر میرا ساتھ دیا ہے میرے ہجرے کے دروازے ان کے لئے ہر وقت کھلے ہیں جب بھی چاہے ان کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہوں، انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ ذاتی مصروفیات اور میرے صحت بھی اجازت نہیں دے رہے ہیں، ایک بار پھر بھی میں پارٹی اور دوسرے پارٹی کے عہدیداروں سے معذرت خواہ ہوں کہ اگر کسی کا میرے بیانات یا تقاریر سے دل ازاری ہوئی ہو توبرائے کرم مجھے معاف کریں، اخر میں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ فلاحی کاموں کا سلسلہ دریائے سوات کے مضر پانی کو شفاف پانی میں تبدیل کرنے اور دریائے سوات کے سابقہ خوبصورتی کو لانے کے لئے اپنی تمام تر جدوجہد جاری رکھیں تاکہ دریائے سوات کے خوبصورتی بحال ہوسکے۔