سوات،16سے30نومبر صبح 9 سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہ سکتی ہے،پیسکو

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) پیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بجلی کی ترسیل کے مرمتی کاموں کی وجہ سے 132کے وی سوات، خوازہ خیلہ، مدین، شانگلہ، ڈگر، دیر، چترال، واری، بٹخیلہ، چکدرہ، درگئی اور تیمرگرہ گریڈ سٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی 16 سے 30 نومبر صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک متاثر رہنے کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے سب ڈویژن چارباغ، بریکوٹ، مینگورہ 1 اور 2، دیولئی، کبل، کانجو، خوازہ خیلہ، مدین، مٹہ، الپوری، بیشام، پوران، ڈگر 1 اور 2، دیر، چترال، واری، درگئی 1، بٹخیلہ 1 اور 2؎، تھانہ، سخاکوٹ، تالاش، تیمرگرہ 1اور 2،  لال قلعہ، چکدرہ اور سمرباغ کے علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر رہ سکتی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button