سوات: بریکوٹ میں گیمن پل کے قریب دریائے سوات میں ڈوبنے والا شخص جاں بحق، لاش برآمد

سوات: تحصیل بریکوٹ کے علاقے گیمن پل کے قریب دریائے سوات میں ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم نے سرچ آپریشن کے بعد برآمد کر لی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی بریکوٹ میں قائم واٹر ریسکیو کیمپ سے ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقامی افراد کے تعاون سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

مسلسل تلاش کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ڈوبنے والے شخص کی جسدِ خاکی دریائے سوات سے نکال کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بریکوٹ منتقل کر دی، جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

Show More
Back to top button