سوات: مون سون بارشوں کے پیشِ نظر ٹی ایم اے بابوزئی کے حفاظتی اقدامات، مختلف ندیوں کے کناروں پر احتیاطی بورڈز نصب

سوات: ٹی ایم او بابوزئی زاہد اللہ خان خٹک کی ہدایت پر ٹی ایم اے بابوزئی نے مون سون بارشوں کے دوران عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے احتیاطی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ٹی ایم اے بابوزئی کی ٹیم نے تحصیل بابوزئی کے مختلف ندی نالوں کے کناروں پر احتیاطی بورڈز نصب کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ان بورڈز کے ذریعے شہریوں اور سیاحوں کو ندی نالوں کے قریب جانے، نہانے اور غیر ضروری قیام سے گریز کرنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

ٹی ایم اے بابوزئی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مون سون کے دوران حفاظتی ہدایات پر عمل کریں، انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

Show More
Back to top button