سوات: کبل میں ٹرک اور سوزوکی میں تصادم، 4 افراد زخمی

سوات (عارف احمد) تحصیل کبل کے علاقے ڈاگے میں ٹرک اور سوزوکی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 سوات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی کنٹرول روم سے میڈیکل ٹیم کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبل منتقل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 48 سالہ غلام، 50 سالہ طوطا، 20 سالہ عمر اور 23 سالہ عثمان شامل ہیں، جن کا تعلق قلاگے سے بتایا جاتا ہے۔

Show More
Back to top button