سوات: میٹرک کے سالانہ امتحانات13مارچ سے شروع ہوں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)کنٹرولر امتحانات سوات تعلیمی بور ڈ کے ایک اعلامیہ کے مطابق میٹرک سالانہ امتحانات 13مارچ 2020 بروز جمعہ کو شروع ہو ں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امتحان میں شامل ہونے والے تمام پرائیویٹ طلباء و طالبات کے رول نمبر ز بھیج دیئے گئے ہیں۔ ریگولر طلبہ کے رول نمبر سلپس متعلقہ سکول اپنے آن لائن اکاونٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔جن امیدواروں کو رول نمبر ز یکم مارچ تک نہ ملے تو وہ سوات تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ www.bisess.edu.pkسے اپنا رول نمبر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button