آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں ضمنی الیکشن، الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے شیڈول جاری کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 13 ستمبر 2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے دوسرے حصوں کے طرح سوات میں بھی ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے شیڈول کے تحت سوات میں خالی ہونے والے دو حلقوں پرضمنی انتخاباب کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسراورریٹرننگ آفسران کی تعیناتی کی گئی ہے اس کے ساتھ ہی الیکشن کے مراحل بھی شروع ہو چکے ہیں خواہش مند امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی برائے حلقہ پی کے3 اور حلقہ پی کے7 کیلئے جمع کرانا شروع کردیں ہیں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کو ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر مقرر کیاگیا ہے اور اس کے ساتھ چار آفسران پر مشتمل ما نیٹرنگ ٹیم بھی تعینات کی گئی ہے اس سلسلے میں ریجنل الیکشن کمشنر اورسوات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جاوید اقبال نے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم اور مانیٹرنگ ٹیم کے چار ممبران سے حلف لیا تاکہ مانیٹرنگ ٹیم کے آفسران شفافیت اور غیر جانبداری کے ساتھ ضمنی انتخابات کا انعقادیقینی بنائے اوراس حوالے سے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرانے میں اپنے فرائض منصبی پورا کریں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button