آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: ووٹرز کے عالمی دن کے موقع پر سیمنار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن آف پاکستان ملاکنڈ ڈویژن نے قومی ووٹرزکے دن کو مناتے ہوئے گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول ودودیہ سیدو شریف میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کا بنیادی مقصد لوگوں اور باالخصوص خواتین طبقہ میں ووٹ کے اندراج کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا جس میں طلباء، خواتین اور دوسرے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب سے ریجنل الیکشن کمشنر محمد ندیم، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اعجاز خان، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر نصرت اقبال اور کاروان پی ایم پراجیکٹ کے منیجر سرزمین خان نے خطاب کیا ۔ریجنل الیکشن کمشنر نے کہا کہ ووٹ ایک قومی فریضہ ہے اور انتخابی عمل میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے ووٹ کے استعمال سے عوامی نمائندے منتخب ہوتے ہیں اور اسکے ذریعے حکومتیں بنتی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر نے خواتین کے ووٹ کے استعمال اور اندراج پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی سیاسی سرگرمیوں اور انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ پاکستان کی زیادہ تر آبادی خواتین پر مشتمل ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button