آج کی خبریںسوات کی خبریں
سیدو شریف فائرنگ واقعہ،ملزم گرفتار،آلہ قتل بھی برآمد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے آلہ قتل بھی بر آمد کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات سیدو شریف کے علاقے خونہ چم میں ایک جرگے کے دوران فائرنگ کی گئی تھی جس میں محکمہ نادرا کا سینئر افسر رحمت علی جاں بحق ہوا تھا ۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم عرفان اللہ ولد احسان اللہ کو گرفتار کر کے آلہ قتل تیس بور پستول بھی بر آمد کرلیا ہے ۔