کوئٹہ سانحہ: یوتھ آف شانگلہ کا مزدوروں کے تحفظ اور روزگار کی فراہمی کا مطالبہ

شانگلہ: شانگلہ پریس کلب میں یوتھ آف شانگلہ کے صدر محمد ادریس کی قیادت میں پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں کوئٹہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے شانگلہ کے نوجوانوں کے لیے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

محمد ادریس نے کہا کہ شانگلہ میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے باعث نوجوان مجبوری میں اپنے گھروں سے دور خطرناک نوعیت کے کام کرنے پر مجبور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئے روز ضلع کے مزدور مختلف حادثات میں جان کی بازی ہار رہے ہیں، جس سے خاندان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ کے واقعے میں جاں بحق مزدوروں کی میتیں جلد از جلد ان کے آبائی علاقوں تک پہنچائی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئلہ کانوں اور دیگر خطرناک شعبوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

یوتھ آف شانگلہ کے صدر نے مزید مطالبہ کیا کہ ضلع میں روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں تاکہ نوجوانوں کو مجبوری میں دوسرے علاقوں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مزدوروں کے مسائل اور تحفظ کے حوالے سے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو تنظیم احتجاجی تحریک شروع کرے گی، جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

Show More
Back to top button