آج کی خبریںسوات کی خبریں
صوبائی حکومت کلرکوں اور ملازمین کی محرومیوں کا ازالہ کریں،علی رحمن
سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔20ستمبر2017ء )آل پاکستان کلرک ایسو سی ایشن سوات کے صدر علی رحمن ، سینئر نائب صدر ملک فضل سبحان اور برکت علی خان نے کہا ہے کہ کلرکس برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے ، صوبائی حکومت کلرکوں اور ملازمین کی محرومیوں کا ازالہ کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس عاملہ ، کابینہ اور ایکشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ کلرکس تمام محکموں میں ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتے ہیں ، ایم پی ایز اور ممبران اسمبلی اپنے مراعات میں اضافہ کررہے ہیں تاہم کلرکوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے ، اجاس میں ایک ایم پی اے کی سیکرٹری کی جانب سے ایک لاکھ روپے ایک محکمے سے طلب کرنے پر بحث ہوئی ، صدر علی رحمن نے کہا کہ کلرکس برادری غیور ہیں اور اپنے مسائل و حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔