آج کی خبریںسوات کی خبریں

عید کی آمد،اسلحہ نما کھلونوں کی خریدو فروخت پر پابندی عائد

زما سوات (29مئی2019ء)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم،ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد فیاض خان شیرپاؤ اور ڈپٹی کمشنر بونیر شفیع اللہ خان نے عید آمد کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت دونوں اضلاع میں ہر قسم کے کھلونا نما اسلحہ پر پابندی لگادی ہے اسی طرح ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد عثمان نے بھی حکم جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ضلع باجوڑ میں سیکشن 144کے تحت کھلونا نما اسلحہ کی بازاروں میں خریدوفروخت پر مکمل پابندی ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں کو دفعہ 188 پی پی سی کے تحت سخت سزادی جائیگی حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button