آج کی خبریںسوات کی خبریں

ماضی میں تحصیل بابوزئی کوہر قسم کی سہولیات سے محرو م رکھا گیا، محمد امین

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سٹی کونسل بابوزئی سے میئر کے امیدوار‘ سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا ہے کہ ماضی میں تحصیل بابوزئی کوہر قسم کی سہولیات سے محرو م رکھا گیا ،یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے سوات کی اس اہم تحصیل کو مسائل کی آماجگا ہ بنادیا ہے اورعوامی مسائل حل کرنے کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے بلکہ جو بھی آیا انہوں نے اپنے اور اپنے خاندان کو مالا مال کیا ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے محلہ اکرم، شاہدرہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،مزید کہا کہ اگر اہلیان بابوزئی نے بلدیاتی انتخابات میں ترازو کے نشان پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب کیا تو اہلیان بابوزئی کو ہر قسم کی سہولیات سے آراستہ کریں گے ، منتخب ہونے کے بعد عوام کی بنیادی مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی صحت کا خیال ر کھتے ہوئے کھیل کے مزید میدان، ورزش کے لئے پارکوں کی تعمیر اور مزید تعلیمی ادارے بنائیں گے تاکہ کوئی بچہ سرکاری سکول میں داخلوں سے محروم نہ رہے، انہوں نے کہا کہ جب میں ایم پی اے تھا توہم نے باغ ڈھیرئی سے مینگورہ تک صاف پانی کا جو منصوبہ شروع کیا تھا اور جو بعد میں آنے والے کسی ممبر یا ذمہ دار نے مکمل نہیں کیا اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنا کر لوگوں کودرپیش صاف پانی کا مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے حل کراﺅں گا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button