مدین پیا جرو میں دو گاڑیوں میں تصادم، خاتون اور بچی جاں بحق، 2 افراد زخمی

برسوات: بحرین کے علاقے مدین پیا جرو میں دو موٹر کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک بچی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 سوات کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مدین ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ جاں بحق خاتون اور بچی کی میتیں بھی مدین ہسپتال منتقل کردی گئیں۔



