آج کی خبریںسوات کی خبریں

مٹہ، سوزوکی کھائی میں جا گری، سولہ افراد زخمی ہو گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ضلع سوات کی تحصیل  مٹہ کے گاوں چپریال کے مقام پر سوزوکی کار سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گری ، بچوں سمیت 16 افراد شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو1122 کے مطابق زخمی افراد کو سول ہسپتال مٹہ منتقل کیا گیا۔ سوزوکی گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے  پہاڑی سے نیچے گرگئی ۔جس میں خواتین اور بچوں سمیت سولہ افراد زخمی ہوگئے۔ جن کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کیاگیا۔ مٹہ ہسپتال کے مطابق زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button