مینگورہ، بارامہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ بارامہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، ریسکیو ٹیم نے زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ بارامہ میں غنی رحمان نامی شخص کے کچے مکان کی چھت اچانک منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں غنی رحمان شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button