آج کی خبریںبین الاقوامیقومی خبریں

وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے دورے پر روانہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے جس کے لیے انہوں نے بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزرا اور مشیران بھی ہیں۔عمران خان یہ دورہ اپنے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر کررہے ہیں جس میں خطے کی صورتحال، تجارتی معاملات اور پاک ملائیشیا تعلقات میں بہتری کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور مہاتیر محمد میں دوبدو اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی، اس دوران مختلف معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے جب کہ وزیر اعظم تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button