آج کی خبریںسوات کی خبریں
وی ڈی سی ممبر کے بیٹے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ہسپتال منتقل
سوات (زماسوات ڈاٹ کام ۔30ستمبر2017ء ) مینگورہ میں امن کمیٹی ممبرکا بیٹا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے،ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہوگئے،پولیس نے تفتیش شروع کردی،پولیس ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر کے علاقہ ملوک آباد میں امن کمیٹی کے ممبر شاہد خان کے بیٹے محسن خان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ محسن کے پیروں میں گولی لگنے سے وہ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ صبح دس بجے کے قریب ہوئی،واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کر لئے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لئے کارروائی بھی شروع کردی گئی۔