پشاور سے بابِ خیبر تک بائیکرز ریلی، سیاحت کے فروغ اور امن کا پیغام دینے کا عزم

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور پشاور بائیکرز کے اشتراک سے پشاور سے بابِ خیبر تک بائیکرز ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور معاون خصوصی برائے سیاحت ملک عدیل اقبال کی ہدایات پر منعقد کی گئی، جس کا مقصد ضم اضلاع میں سیاحت کے فروغ، نئے سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنے اور امن کا مثبت پیغام دینا ہے۔

خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے ڈائریکٹر شہریار محمود کے مطابق ریلی میں 30 سے زائد بائیکرز شریک ہیں، جو پشاور صدر، یونیورسٹی روڈ اور بابِ خیبر سے ہوتے ہوئے مچنی چیک پوسٹ، تاریخی ریلوے ٹنل اور دیگر اہم مقامات کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم اضلاع میں سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد جاری ہے۔

بائیکرز گروپ کے نمائندے ساجد علی نے خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں نہ صرف سیاحت کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گی بلکہ صوبے کے پرامن تشخص کو بھی اجاگر کریں گی۔

Show More
Back to top button