چارباغ میں غیرت کے نام پر سابقہ بیوی قتل، ملزم گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 16 اکتوبر 2018ء)سوات کی تحصیل چارباغ میں مبینہ طور پر سابق شوہر نے غیرت کے نام فائرنگ کرکے بیوی کوقتل کردیا، ملزم گرفتار،رپورٹ درج ،پولیس کے مطابق سوات کے علاقہ چارباغ میں سابق شوہر حسین شاہ نے مبینہ طور غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی (ر) دختر تاج محمد خان سکنہ اشاربنڑ چارباغ کو قتل کردیا ذرائع کے مطابق مقتولہ نے گھر سے بھاگ کر دوسرے شخص سے شادی رچائی تھی دونوں میں کیس چل رہا تھا پولیس نے ملزم حسین شاہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button