کالام شاہو میں چیئرلفٹ میں پھنسے 4 افراد بحفاظت ریسکیو

برسوات: کالام کے علاقے شاہو میں چیئرلفٹ میں پھنسے چار افراد کو ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے کامیاب کارروائی کے بعد بحفاظت نکال لیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں ضروری آلات کے ہمراہ موقع پر پہنچیں اور متعلقہ اداروں، پولیس، ضلعی انتظامیہ، اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (USDA) کی ہیوی مشینری و کرین اور مقامی افراد کے تعاون سے ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔
ریسکیو کیے گئے افراد میں دو مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل تھے، جنہیں بحفاظت چیئرلفٹ سے نکال لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کالام مہزاد سریر نے موقع پر موجود رہ کر ریسکیو کارروائی کی نگرانی کی، جبکہ مقامی افراد نے بھی آپریشن میں بھرپور تعاون کیا۔



