کالام میں گرتے برف اور شدید سردی میں منچلے نوجوانوں کا قمیص پہنے بغیر کبڈی میچ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 18 فروری 2019ء) سوات کے برفیلی وادی کالام میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کے درمیان برفباری کے دوران بغیر قمیص پہنے کبڈی میچ کا انعقاد ہوا۔ جس میں سیاحوں اور مقامی افراد کے درمیان میچ کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا تھا ۔ سیاحوں اور مقامی لوگوں نے سردی کی شدت کی پروا کئے بغیر یہ میچ کھیلا اور اپنے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کو سردی میں گرما دیا۔ اس دلکش کھیل کو دیکھنے سیاح اور مقامی لوگ موجود تھے ۔ میچ کا انعقاد شاہی گراونڈ کالام پر منعقد ہوا۔ میچ کا مقصد سیاحوں کو کالام کے خوبصورت مناظر ۔ برفباری اور پرامن ماحول کا پیغام دینا تھا ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button