کبل، نامعلوم افراد کی فائرنگ، محمد سلیم ایڈوکیٹ جاں بحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) تحصیل کبل کے علاقہ ہزارہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ایڈوکیٹ محمد سلیم ولد گل خان سکنہ امام ڈھیرئی پر ہزارہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کی جا چکی ہے جبکہ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی ذاتی دشمنی بھی تھی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button