گلکدہ کے مکینوں کا گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف شدید احتجاج،متعلقہ ایم پی اے کیخلاف نعرے بازی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 11 جنوری 2018ء ) سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف گل کدہ کے عوام کا احتجاجی مظاہرہ اور واک، اس موقع پر سوات پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنیوالوں نے کہا کہ ایک ماہ سے علاقہ میں گیس نہیں ہے ۔صوبائی حکومت اور ایم پی اے فضل حکیم مکمل طور ناکام ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال گیس پریشر برابرتھی۔اور لوڈشیڈنگ بھی نہیں تھی ۔ لیکن امسال گیس نام کی کوئی چیز عوام کو میسر نہیں ہے ۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر ایک ہفتے میں گیس کی فراہمی نہ ہو ئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دینگے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button