آج کی خبریںسوات کی خبریں

مدین،ایس ایچ او کے تشدد سے مصالحتی کمیٹی کا رکن جاں بحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔30 ستمبر2017ء) خوازہ خیلہ مصالحتی جرگہ کا رکن پولیس تشدد سے جاں بحق ہوگیا،مقامی ذرائع کے مطابق خوازہ خیلہ کا رہائشی تاجر ضیاء الرحمن مدین میں اپنے تین کروڑ رپے کے حصول کے لئے مصالحتی جرگہ کے دو ارکین خورشید اور خان سردارکے ہمراہ مدین پولیس اسٹیشن پہنچا،ذرائع کے مطابق جرگہ جب پولیس اسٹیشن پہنچا تو مدین پولیس نے جرگہ اراکین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا،تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں میں ایس ایچ او عزیزالرحمان بھی پیش پیش رہے،پولیس تشدد کی وجہ سے مصالحتی کمیٹی کا رکن خورشید موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر افراد زخمی ہو گئے،واقعے کے بعد خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے لاش مدین پولیس اسٹیشن کے باہر رکھ کر احتجاج شروع کیا،اس دوران ایس پی اپر سوات موقع پر پہنچ گئے اور واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button