مٹہ: سخرہ لنڈئی میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس حادثے کا شکار، دو اہلکار زخمی

سوات (عارف احمد): تحصیل مٹہ کے علاقے سخرہ لنڈئی میں مریض کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے لیے جانے والی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار دو ریسکیو اہلکار زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیم ایک مریض کی جان بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر روانہ تھی کہ راستے میں سخرہ لنڈئی کے مقام پر ایمبولینس کو حادثہ پیش آیا۔
حادثے کے نتیجے میں دو ریسکیو اہلکار زخمی ہوئے، تاہم خوش قسمتی سے کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔



