یونیورسٹی آف سوات میں آل پاکستان 17ویں انٹر یونیورسٹیز شطرنج چیمپئن شپ اختتام پذیر، پنجاب یونیورسٹی نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

سوات: ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی آف سوات میں منعقدہ آل پاکستان 17ویں انٹر یونیورسٹیز شطرنج چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی، جس میں ملک بھر کی جامعات کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم تھے، جنہوں نے مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح کیا اور کھیلوں کے فروغ میں ایسی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔
اختتامی تقریب میں یونیورسٹی آف پنجاب، لاہور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم نے کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بین الجامعاتی کھیلوں کے مقابلے طلبہ میں صحت مند مقابلے، قائدانہ صلاحیتوں اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف سوات مستقبل میں بھی قومی سطح کی تعلیمی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔



