مون سون بارشیں، اپر سوات کے سیاحتی مقامات پر ٹورازم پولیس الرٹ، سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

سوات : مون سون بارشوں کے باعث اپر سوات کے مختلف سیاحتی مقامات پر ٹورازم پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ سیاحوں کو دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر خطرناک مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر ٹورازم پولیس کے اہلکار مختلف سیاحتی مقامات پر تعینات ہیں، جہاں وہ سیاحوں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ انہیں ممکنہ خطرات سے بھی آگاہ کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سیاح دریاؤں اور برساتی نالوں کے کناروں پر غیر ضروری قیام سے گریز کریں، پھسلن والی جگہوں پر احتیاط برتیں، بغیر لائف جیکٹ کشتی رانی اور حفاظتی اصولوں کے برخلاف زیپ لائن کے استعمال سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ سفر سے قبل موسم اور سڑکوں کی تازہ صورتحال معلوم کرنا ضروری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال، رہنمائی یا شکایت کی صورت میں ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Show More
Back to top button