مینگورہ: لقمان ہسپتال کے سامنے تجاوزات کے خلاف آپریشن، دکانداروں کو وارننگ

سوات: ٹی ایم اے بابوزئی نے مینگورہ میں لقمان ہسپتال کے سامنے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سرکاری اراضی، فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم غیر قانونی رکاوٹیں ہٹا دیں۔

ٹی ایم اے ذرائع کے مطابق کارروائی ٹی ایم او بابوزئی زاہد اللہ خان خٹک کی ہدایت پر انکروچمنٹ انسپیکٹر نظام الدین اور اسسٹنٹ انسپیکٹر عرفان خان کی نگرانی میں کی گئی۔ آپریشن کے دوران دکانوں کے سامنے رکھا گیا سامان اور دیگر تجاوزات ہٹا دی گئیں تاکہ سڑک اور فٹ پاتھ عوام کے لیے کھلے رہیں۔

کارروائی کے دوران دکانداروں کو تنبیہ کی گئی کہ آئندہ سرکاری اراضی یا فٹ پاتھوں پر قبضہ یا تجاوزات قائم نہ کی جائیں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ٹی ایم اے حکام کے مطابق شہر میں تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Show More
Back to top button