بر سوات: میاندم میں رکشہ حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی

سوات: بر سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے میاندم میں ایک رکشہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 سوات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

بعد ازاں تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Show More
Back to top button