ریاض میں پارکنگ تنازع پر تصادم، باجوڑ کے ایک خاندان کے تین افراد جاں بحق، میتیں پاکستان روانہ

ریاض/باجوڑ: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پارکنگ کے تنازع پر ہونے والے تصادم میں جاں بحق باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی نمازِ جنازہ منفوحہ عتیقہ مسجد میں ادا کر دی گئی، جس کے بعد تینوں میتیں تدفین کے لیے پاکستان روانہ کر دی گئیں۔

نمازِ جنازہ میں پاکستانی کمیونٹی سمیت باجوڑ سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جاں بحق افراد کا تعلق ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی سے تھا، جن میں دو سگے بھائی اور ان کا ایک بھتیجا شامل ہیں۔ تینوں روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم تھے۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل ریاض میں پارکنگ کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جو بعد ازاں تصادم میں تبدیل ہوگئی۔ واقعے کے دوران باجوڑ سے تعلق رکھنے والے تینوں افراد جاں بحق ہوگئے۔

نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد تمام قانونی و انتظامی کارروائی مکمل کی گئی، جس کے بعد میتیں پاکستان روانہ کردی گئیں۔

Show More
Back to top button