سوات: کالام اوشو چملئی میں فائرنگ، خاتون جاں بحق

سوات: سیاحتی علاقے کالام کے اوشو چملئی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو 1122 سوات کے مطابق کنٹرول روم کو فائرنگ کے واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ترجمان کے مطابق ریسکیو میڈیکل ٹیم نے متاثرہ خاتون کو کالام ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے معائنے کے بعد خاتون کی موت کی تصدیق کردی۔
واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔



