ملم جبہ عوامی جرگہ کی کوششیں، باولے کتوں کے خاتمے، مہنگائی اور مضر صحت اشیاء کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی

سوات: ملم جبہ عوامی جرگہ کے نمائندگان نے علاقے میں باولے کتوں کے خاتمے، صفائی ستھرائی کی صورتحال، خودساختہ مہنگائی اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر چارباغ اور ٹی ایم او چارباغ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں کے دوران جرگہ مشران نے علاقے کو درپیش عوامی مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ شہریوں اور سیاحوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
اس موقع پر ٹی ایم او چارباغ نے یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتے کے اندر علاقے میں باولے کتوں کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائی کی جائے گی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چارباغ نے خودساختہ مہنگائی، غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کے خلاف کارروائی کرنے کا وعدہ کیا۔
عوامی جرگہ کے نمائندگان نے انتظامیہ کی جانب سے مسائل کے حل کے لیے یقین دہانی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات پر بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔



