ملاکنڈ موٹروے ٹنل کے قریب فلائنگ کوچ اور ڈمپر میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی

ملاکنڈ: موٹروے ٹنل کے قریب مسافر فلائنگ کوچ اور ڈمپر کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 اور موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کی گئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد میں مردان، کوہستان اور باجوڑ سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔
حادثے کی مزید تفصیلات متعلقہ اداروں کی جانب سے سامنے آنے کا انتظار ہے۔



