ایشمل کو انصاف دلانے کیلئے ڈسٹرکٹ بار سوات کی قانونی ٹیم تشکیل، سہیل احمد لیڈ کونسل، نیلم چٹان شریک وکیل مقرر

ایشمل کیس: ڈسٹرکٹ بار سوات نے قانونی ٹیم تشکیل دے دی، متاثرہ خاندان کی وکالت کرے گی، ایڈووکیٹ سہیل احمد کو لیڈ لیگل کونسل جبکہ ایڈووکیٹ نیلم چٹان کو شریک وکیل مقرر کیا گیا ہے۔
سوات: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات نے مدین میں 9 سالہ ایشمل کیس میں متاثرہ خاندان کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے دو رکنی قانونی ٹیم تشکیل دے دی۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات محمد مشتاق خان ایڈووکیٹ اور کابینہ نے بحرین جرگہ کے عمائدین سے کیے گئے وعدے کے تحت قانونی ٹیم تشکیل دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایڈووکیٹ سہیل احمد کو لیڈ لیگل کونسل جبکہ ایڈووکیٹ نیلم چٹان کو شریک وکیل مقرر کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ بار کے مطابق تشکیل دی گئی قانونی ٹیم متاثرہ خاندان کی تمام عدالتی فورمز پر نمائندگی کرے گی، مقدمے کی کارروائی کی پیروی کرے گی اور قانون کے مطابق سخت سزا کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے جنرل سیکرٹری محمد ایوب ماشوانی ایڈووکیٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

Show More
Back to top button