کانجو پولیس کی کارروائی، 2 کلو سے زائد چرس برآمد، منشیات فروش گرفتار

سوات: تھانہ کانجو پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔

ترجمان سوات پولیس کے مطابق ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کانجو محمد زیب خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی، جس کے دوران ملزم ابرار احمد ولد کریم بخش سکنہ کوزہ بانڈئی کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 کلو 95 گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button