سوات: بحرین سے لاپتہ 20 سالہ لڑکی کا جسدِ خاکی اشاڑی کے مقام پر دریائے سوات سے برآمد کر لیا گیا۔
ریسکیو 1122 سوات کے مطابق واٹر ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن کے دوران بحرین، ساتال کی رہائشی صائمہ (20 سال) کی لاش دریائے سوات سے نکال لی۔
اشتہار
ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو دریا سے نکال کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا۔
مزید کارروائی متعلقہ پولیس حکام کر رہے ہیں۔
اشتہار
اشتہار