سوات: ملم جبہ میں منعقدہ ایک عوامی جرگے میں علاقے کے مختلف مسائل پر غور کیا گیا اور متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔
جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ ملم جبہ بیلٹ کی ندیوں میں مچھلیوں کے شکار پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی، جبکہ محکمہ فشریز اور پولیس سے مطالبہ کیا گیا کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے مقامی و غیر مقامی افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
جرگے کے شرکاء نے سیاحتی سرگرمیوں کے حوالے سے سیمسنز کمپنی اور مقامی کاروباری افراد سے اپیل کی کہ سیاحت کے فروغ کے لیے قیمتوں کو مناسب اور عام سیاح کی پہنچ میں رکھا جائے۔
اشتہار
اس کے علاوہ جرگے میں گاؤں ملم کی خستہ حال سڑک پر فوری تعمیراتی کام شروع کرنے کے لیے متعلقہ ارکانِ اسمبلی اور محکموں پر دباؤ ڈالنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
جرگے میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ علاقے کے دیگر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ سرکاری افسران سے ملاقاتیں کی جائیں گی تاکہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔
اشتہار
اشتہار