سوات () لاپتہ ریشما بی بی کے کیس کے حوالے سے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر اپرسوات سہیل احمد خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں سید اظہار اللہ، نلکوٹ بہادر شیر افغان، عجب خان توروالی، میر انعام خان ایڈووکیٹ، سیراج خان، ریشما بی بی کے والد پٹھان اور محمد الیاس شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے ریشما بی بی کی بازیابی سے متعلق اپنے تحفظات اور مطالبات پیش کیے جبکہ معاملے پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔ وفد نے کیس کی جلد از جلد حل اور بچی کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔
اشتہار
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر سوات سہیل احمد خان نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ریشما بی بی کی بازیابی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور وہ خود اس کیس کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا۔
وفد نے ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ریشما بی بی کی بازیابی کے لیے جلد مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔
اشتہار
اشتہار